اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر جنگ موشے یعالون کے بیانات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہےکہ یہ حکومت غزہ پٹی پر حملہ کر کے پچھتا رہی ہے اور اپنی شکست کی معترف ہے۔ قدس بریگيڈ نے ہفتے کی رات کو ایک بیان میں کہا کہ ملت فلسطین کے مطالبات پورے ہونے تک فلسطینی استقامت کی فوجی کارروائياں جاری رہیں گی۔ واضح رہےکہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ہفتے کے دن مقبوضہ فلسطین میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایک سیاسی راہ حل کے ساتھ غزہ پٹی پر فوجی حملہ اپنے اختتام کو پہنچ جائے لیکن سیاسی راہ حل تک رسائی نہ ہونے کی صورت میں غزہ پر حملے جاری رہیں گے۔ صیہونی وزیر جنگ موشے یعالون نے بھی کہا ہے کہ غزہ پر حملہ بہت سی مشکلات کا حامل ہے اور اسرائیلی فوج نے ٹنلز کے انہدام کی وجہ سے بہت بھاری قیمت چکائی ہے۔ واضح رہےکہ غزہ پٹی پر صیہونی فوج نے آٹھ جولائي سے حملے شروع کر رکھے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک ایک ہزار سات سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں تقریبا تین سو بچے بھی شامل ہیں۔ ان حملوں میں چالیس ہزار سے زیادہ رہائشی مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔
.......
/169